|
سادہ سے الفاظ میں عمیل و معیل (Client/Server)، کسی فرد کے سامنے رکھے کمپیوٹر (کلائنٹ) اور کہیں دور موجود سرور کے درمیان رابطے اور شراکہ کو کہا جاتا ہے اور یہ اصطلاح 1980 سے دیکھنے میں آرہی ہے۔ درحقیقت یہ ایک طرح کا سوفٹ ویئر ہی ہوتا ہے جس کا مقصد ایک صارف کے لیۓ کمپیوٹر کے استعمال میں آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے۔ اس کی تعریف علمی انداز میں یوں بھی کی جاسکتی ہے کہ
علمی تعریفعمیل و معیل ، ایک ایسا معماری شراکہ (network architecture) ہوتا ہے جو کہ عمیل / client اور معیل / server کے مابین پایا جاتا ہے۔ یہاں کلائینٹ یا عمیل، عموما ایک ایسا ہوتا ہے جو کہ graphical user interface کا استعمال کررہا ہوتا ہے۔ ایک عمیل کو ایک درخواست گذار کہا جاسکتا ہے جو کہ اپنی مطلوبہ معلومات کے لیۓ معیل کی جانب دست سوال دراز کرتا ہے اور معیل اس سوال کے جواب میں عمیل کو درکار معلومات فراہم کردیتا ہے۔ معیل یا سرور کی مختلف اقسام ہوسکتی ہیں مثلا
سرور یا معیل کی مندرجہ بالا اقسام کا مقصد ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہوا کرتا ہے لیکن بنیادی طور پر انکی تعمیر یکساں اصولوں پر ہی ہوتی ہے۔ خصوصیاتعمیل و معیل معماری کا بنیادی مقصد اک ایسی قابل مقیاس (scalable) معماری فراہم کرنا ہوتا ہے کہ جسمیں کسی شراکہ پر موجود ہر مھمہ (process) باالفاظ دیگر شمارندہ ، یا تو ایک عمیل ہوتا ہے یا ایک معیل۔ عموما ایک معیل مصنع لطیف (یا سرور سوفٹ ویئر) ایک ایسے کمپیوٹر یا شمارندہ پر ہوتا ہے جو کہ طاقتور ہو اور خاص طور پر کاروباری نفاذیات کو چلانے کے لیۓ بنایا گیا ہو۔ جبکہ عمیل ایک ایسا مصنع لطیف عام طور پر ایک ذاتی شمارندے (PC) یا ایک ورک اسٹیشن پر چل سکتا ہے۔ ایک عمیل کے پاس تمام تر معلومات معیل سے آتی ہیں اور وہ انہی کی خارجات (outputs) صارف تک پہنچاتا ہے معیل کی خصوصیات
عمیل کی خصوصیات
چند فوائدعمیل و معیل مصنع لطیف (کلائنٹ سرور سوفٹ ویئر)، ایک متنوع ، پیغامات کی بنیادوں پر قائم اور مطبقیہ تحت الساخت (modular infrastructure) رکھنے والی ایک ایسی معماری (آرکیٹیکچر) ہے جو کہ نیٹ ورک اور شمارندے کے نظام کی مندرجہ ذیل خصوصیات میں بہتری پیدا کرتی ہے
مزید دیکھیۓ
بیرونی روابط
|
This article is from Wikipedia. All text is available under the terms of the GNU Free Documentation License.
Mercedes Car
This site monitored by SitePinger.net