نسخۂ کامل

del.icio.us del.icio.us
Digg Digg
Furl Furl
Reddit Reddit
Rojo Rojo
Add to OnlyWire
فرانس بعید ابلاغیات ادارے کا ایک آلہ براۓ نسخۂ کامل۔ گو یہ نسبتاً پرانی ساخت کا نمونہ ہے مگر بنیادی طور پر ایک نسخۂ کامل کی عکاسی کرتا ہے۔
فرانس بعید ابلاغیات ادارے کا ایک آلہ براۓ نسخۂ کامل۔ گو یہ نسبتاً پرانی ساخت کا نمونہ ہے مگر بنیادی طور پر ایک نسخۂ کامل کی عکاسی کرتا ہے۔

نسخۂ کامل (facsimile) سائنس کی ایک انتہائی اھم اور جدید ایجاد ہے جسکو بعید ابلاغیات (telecommunications) کی طرزیات (technology) میں کسی بھی دستاویز یا کسی بھی شبیہ کی نقل بمطابق اصل یعنی نسخۂ کامل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلیۓ استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکو مختصراً صرف نسخہ (Fax) بھی کہا جاتا ہے۔

انگریزی کا لفظ Fax جیسا کہ اوپر بیان آیا کہ facsimile کا اختصار ہے جو کہ بذات خود ایک لاطینی لفظ fac simile سے ماخوذ لفظ ہے جس میں شامل دونوں الفاظ کے معنی مرکب کیۓ گۓ ہیں۔ fac کا مطلب بنانے یا نقل کا ہوتا ہے اور simile کہتے ہیں ہو بہو یا بمطابق اصل کو یعنی ملا کر سمجھا جاۓ تو یوں کہا جاسکتا ہے کہ نقل مطابق اصل یا نسخۂ کامل اور یہیں سے اسکا اردو متبادل ساخت کیا گیا ہے یعنی یہ ایک خود ساختہ لفظ ہے جو کہ اردو میں ناپید ایک سائنسی آلے کیلیۓ ڈھالا گیا ہے۔

بیان

ایک جدید آلۂ نسخہ یعنی fax machine اپنی ساخت میں عام طور پر ایک مِفراس تصویر (image scanner) اور ایک تضمیلاصہ (modem) رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک طابعہ یا چھاپگر (جو کہ فوارہ سیاہی (inkjet) ، حراری (thermal) یا لیزر قسم کا ہوسکتا ہے) بھی رکھتا ہے۔ مفراس وہ بنیادی چیز ہوتی ہے جو کہ ایک نسخۂ کامل میں کسی دستاویز پر لکھے ہوۓ یا طبع شدہ الفاظ یا کسی تصویر کو اسکی مضاہی صفت سے اسکو ایک رقمی (digital) صفت میں بدل دیتی ہے اور پھر تضمیلاصہ ان رقمی بیانات کو خطوط ھاتف (telephone line) کے ذریعے سے ایک ھاتف سے دوسرے ھاتف تک منتقل کر دیتا ہے۔

This article is from Wikipedia. All text is available under the terms of the GNU Free Documentation License.


Giant Panda

Mercedes Car
James Bond Guide
This site monitored by SitePinger.net