|
کائناتی سلسلی حافلہ کو انگریزی میں universal serial bus کہا جاتا ہے اور اسکا اختصار ، انتخابِ اوائل کلمات سے استفادہ کرتے ہوۓ ---- USB ---- اختیار کرتے ہیں، جبکہ اگر اس ہی اوائل کلمات کے اصول کو اردو میں نافذ کرتے ہوۓ ترخیمہ بنایا جاۓ تو یہ ---- کسح ---- کہلاتا ہے۔ کائناتی سلسلی حافلہ کو علم شمارندہ میں مختلف الاقسام اختراعات (devices) کے لیۓ سطح البینی (interface) معیار کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے۔
کائناتی سلسلی حافلہ یا USB فی الحقیقت ایک موصل اختراع (conductor device) کی مانند برقی دورانوں (electrical circuits) کو آپس میں جوڑتا ہے یا متصل کرتا ہے یعنی انکے مابین رابطہ پیدا کرتا ہے؛ اسی وجہ سے اسے سلسلی حافلہ (serial bus) کہتے ہیں۔ اسکی موصل اختراع کی خصوصیت کی وجہ سے اسے بنیادی طور پر ایک برقی وصیلہ (electrical connector) بھی سمجھا جاسکتا ہے۔
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
This article is from Wikipedia. All text is available under the terms of the GNU Free Documentation License.
Mercedes Car
This site monitored by SitePinger.net